ہمارے بارے میں

پاک کشمیر نیوز کے پلیٹ فارم پر ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں ، یہ ایک حقیقت ہے کہ سوشل میڈیا نے لوگوں کی زندگی میں انقلاب برپا کیا ہے ، اس نے نہ صرف دنیا کو حقیقی معنوں میں گلوبل ویلج بنا دیا ہے بلکہ یہ معلومات اور خیالات کی ترسیل کا ایک اہم ذریعہ بھی بن گیا ہے ، سوشل میڈیا کی اہمیت و افادیت کو جانتے ہوئے ہم نے پاک کشمیر نیوز کی بنیاد رکھی، مقصد صرف اور صرف ایک ہے کہ لکھاریوں اور قائرین کو مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
پاک کشمیر نیوز ہر طرح کے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کرے گا، سوشل میڈیا پر اپنے نمائندوں ،قارئین اور لکھاریوں کی رائے کو اہمیت دے گا، اور ہر طبقے کے مسائل کو اجاگر کرے گا، یہ پلیٹ فارم خامیوں کی نشاندہی کیساتھ ساتھ مثبت اقدامات کی حوصلہ افزائی کرے گا، عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کردے گا۔
ہماری اولین کوشش ہوگی کہ یہ پلیٹ فارم وطن عزیز میں مثبت رویوں کے فروغ اور منفی رویوں کی حوصلہ شکنی میں اپنی تمام توانائیاں صرف کردے ،پاک کشمیر نیوز تمام قائرین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں ، پاک کشمیر نیوز کا مقصد سٹیزن جرنلزم کا فروغ ہے، آب بھی ہماری ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔
آپ اپنی آراء، خبریں، کالم، مضامین و مراسلات درج ذیل ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں ۔
E-Mail: pknews33@gmail.com