ایک نیاتنازعہ کھڑاہوگیا،خواتین کا بھنویں بنانا حرام ہے، دارالعلوم دیو بند کا فتویٰ،تفصیلات جانیے

نئی دہلی: (پی کےنیوز) دارالعلوم دیوبند نے خواتین کے بھنویں بنوانے کو حرام قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دارالعلوم دیوبند کے دارالافتا کی جانب سے جاری فتوے میں کہا گیا ہے کہ مسلم خواتین کا بھنویں بنوانا غیر اسلامی فعل ہے، وہ اس سے گریز کریں۔ سہارن پور ایک شخص نے دارالعلوم دیو بند سے خواتین کے بھنویں بنوانے اور بال کٹوانے کے بارے

میں مسئلہ دریافت کیا تھا، جس پر یہ فتویٰ جاری ہوا۔ دارالافتا کے سربراہ مولانا صادق قاسمی نے کہا کہ مسلم خواتین بیوٹی پارلرز جانے سے بھی گریز کریں