اس سال بغیر امتحان کسی کو پاس نہیں کیا جائیگا، وزیر تعلیم نے اہم اعلان کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال دیکھ کر لگتا نہیں کہ جنوری میں سکول کھلیں گے۔انہوں نے کہا یہ واضح کر دوں کہ اس مرتبہ امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کریں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق نے خود لکھا جس میں یہ مانا کہ سندھ نے قانون بنایا ہے۔ کسی عدالت نے ہمارے بنائے گئے قانون پراسٹے نہیں لیا۔ان کا خود کہنا ہے کہ جھگڑا اثاثوں کی تسقیم کا ہے۔انہوں نے کہ ان کا خود کہنا ہے جھگڑا اثاثوں کی تقسیم کا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ صوبے اپنا قانون بنا سکتے ہیں۔سندھ حکومت میں تو پی پی کی حکومت ہے،

پنجاب میں کس کی حکومت ہے ؟۔پنجاب کے محکمہ لیبر نے بھی ایک خط لکھا تھا۔لیبر ڈپارٹمنٹ پنجاب نے وزات قانون پنجاب کو خط لکھا تھا۔جس میں پنجاب نے کہا انہوں نے اپنا قانون بنایا ہے۔پنجاب میں سندھ کا کوئی وزیر نہیں بیٹھا تھا۔سندھ حکومت کا ایک ہی موقف ہے کہ قانون بن گیا ہے اب اثاثے ہمارے حوالے کیے جائیں۔تعلیمی اداروں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال دیکھ کر لگتا نہیں کہ جنوری میں سکول کھلیں گے۔انہوں نے کہا یہ واضح کر دوں کہ اس مرتبہ امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کریں گے۔دوسری جانب آل پاکستان پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن نے 11 جنوری سے تعلیمی ادارے نہ کھلنے کی صورت میں اسکولوں کے باہر کلاسز لگانے کا اعلان کردیا ، نجی اسکولوں کی تنظیم کے صدر شبیر ہاشمی کہتے ہیں کہ اگر حکومت کی طرف سے 11 جنوری کو تعلیمی ادارے نہ کھولے گئے تو پنجاب بھر کے پرائیویٹ اسکولز کے باہر کلاسز لگائی جائیں گی ، اس لیے ضروری ہے کہ تعلیمی اداروں کو کھول کر قوم کو جہا لت کے اندھیروں سے نکالا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں