اب صرف 3ہزار روپے فیس ادا کرنے پر کتنے سال تک کارآمد رہنے والاپاسپورٹ جاری کیا جائیگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم نے پاسپورٹ سے متعلق تاریخی فیصلےکیے ہیں اور 28 اپریل 2021 سے نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یکم جنوری سے پوری دنیا میں ای سروس شروع کر رہے ہیں۔ آج سے پاسپورٹ ایس ایم ایس سروس شروع کر رہے ہیں لیکن آن لائن پاسپورٹ میں کچھ وقت لگےگا۔وزیراعظم عمران خان نے ہمیں120 دن کاٹارگٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے آفیشل اور ریڈ پاسپورٹ کو تبدیل نہیں کیا۔مشرقی وسطیٰ اور غریب لوگوں کو 3 ہزار روپے کی فیس پر 10 سال کیلئے پاسپورٹ جاری ہوگا۔ وزارت داخلہ میں شکایٹ پورٹل بھی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ایک لاکھ کے قریب لوگ ہیں جنہیں 25 ہزار تک لایاجائے گا۔ جرائم میں ملوث لوگوں کے علاوہ باقی لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے پاسپورٹ کی مدت کب ختم ہوگی یہ نہیں معلوم۔شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان فساد کی اصل جڑ ہے۔ 20 افراد کی فہرست میں مولانا فضل الرحمان کا نام ٹاپ پر ہے۔انہوں نے کہا کل ایسا نہ ہو مجھ پر مقدمہ درج کردیا جائے۔ بینظیر کی جان کو خطر ے سے آگاہ کرنے والو ں کے خلاف مقدمہ کیا گیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم نے ابھی پی ڈی ایم کے استقبال کے لئے کوئی ہدایت نہیں کی، میرا سیاسی تجزیہ ہے کہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی، پیپلزپارٹی اچھا کھیل رہی ہے،وہ ضمنی الیکشن کی تیاری کر رہی ہے اور سینیٹ الیکشن میں بھی حصہ لے گی، فساد کی اصل جڑ مولانا فضل الرحمان ہے، وہ ملک ،سیاست اور اپنے اوپر رحم کریں، دہشتگردوں کے نشانے پر جو 20 سیاستدان ہیں ان میں مولانا فضل الرحمان سب سے اوپر ہیں۔ بے نظیر کی جان کو خطرے سے آگاہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کیا گیا ، ایسا نہ ہو مستقبل میں مجھ پر مقدمہ درج کردیا جائے۔مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کے تحفظات پر شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے وہ ناراض نہیں ہوگی، جب کراچی جائیں گے تو حکومت کے علاوہ ایم کیو ایم کے مرکز بھی جاؤں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں