خواجہ آصف کی گرفتاری بتا رہی کوئی انتہائی پریشان اور خوفزدہ ہے، حامد میر کا دعویٰ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی گرفتاری صاف بتا رہی ہے کہ کوئی نہ کوئی کہیں نہ کہیں انتہائی پریشان اور خوفزدہ ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ خواجہ آصف کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ ثبوت پیش نہیں کرسکے تھے۔ ترجمان نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ خواجہ آصف کے پاس 2004 سے 2008 تک غیر ملکی اقامہ رہا اور انہوں نے بطور کنسلٹنٹ لیگل ایڈوائزر کے 13 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کیے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا طبی معائنہ نیب راولپنڈی کے دفتر میں کیا گیا ۔

خواجہ آصف کی گرفتاری پر اپوزیشن خاص طور پر مریم نواز کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے مسکراتے ہوئے گرفتاری دی مسکراتے ہوئے واپس آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ گرفتاری صاف بتا رہی ہے کہ کوئی نہ کوئی کہیں نہ کہیں انتہائی پریشان اور خوفزدہ ہے۔۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب سے نوازشریف کو نااہل کیا گیا اس وقت سے سب کو کہا جا رہا ہے انہیں چھوڑ دیں۔عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو کس نے کہا تھا کہ نوازشریف کو چھوڑ دیں کیسز ختم ہوجائیں گے؟ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے جواب دیا ہم سب کو 2 ڈھائی سال سے کہا جارہا ہے۔ پارٹی کوتوڑنے کی کوششیں 2 ڈھائی سال سے جاری ہیں۔ کوشش کی جارہی ہے نوازشریف کو کمزور کیا جائے۔ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا احتساب عدالت اسلام آباد سے راہداری ریمانڈ لے لیا گیا ہے۔ جج محمد بشیر نے کہا ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو آج یا کل لاہور منتقل کیا جائے۔خواجہ آصف کے وکیل نے راہداری ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی نیب نے تحقیقات شروع کی تھیں لیکن گرفتار نیب لاہور نے کیا ہے۔ احتساب عدالت نے خواجہ آصف کی رہائی کی استدعا مسترد کردی۔قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں