فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ بدل ڈالی

مائونٹ مانگوری (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھی اننگز میں سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ بنی بدل ڈالی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ماؤنٹ مانگا نوئی ٹیسٹ کے آخری روز چوتھی اننگز میں فواد عالم نے 11 برس بعد شاندار سنچری سکور کی جو ان کے کیرئیر کی دوسری ٹیسٹ سنچری تھی،وہ پہلی سنچری کے بعد 10 سال ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے اور واپسی پر دوبارہ سنچری سکور کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سے قبل فواد عالم نے جولائی 2009ء میں اپنے

ٹیسٹ ڈیبیو پر سری لنکا کے خلاف سنچری سکور کی تھی، فواد عالم نیوزی لینڈ میں چوتھی اننگز میں سنچری سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ایشیاء سے باہر چوتھی اننگز میں وکٹ پر سب سے زیادہ رکنے والے قومی کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ فواد عالم 360 سے زائد منٹ وکٹ پر موجود رہے جو اس صدی میں ایشیاء سے باہر کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ ٹائم ہے۔ اس سے قبل اسد شفیق نے برسبین میں 2016ء میں چوتھی اننگز میں 336 منٹ بیٹنگ کی تھی۔نیوزی لینڈ نے فواد عالم کی سنچری کے باوجود پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 71رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو فواد عالم اور اظہر علی وکٹ پر موجود تھے۔دن کے آغاز میں ہی نیوزی لینڈ کو اس وقت اہم کامیابی ملی جب سابق کپتان اظہر علی 75 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔اس موقع پر فواد عالم کا ساتھ دینے کپتان محمد رضوان آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے سنبھل کر ذمے دارانہ انداز میں بیٹنگ شروع کی۔دونوں کھلاڑیوں نے عندہ کھیل پیش کرتے ہوئے نہ صرف کھانے کے وقفے تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی بلکہ نیوزی لینڈ کے باؤلرز کا چائے کے وقفے تک بھی بھرپور امتحان لیتے ہوئے انہیں وکٹ سے محروم رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں