موٹر سائیکل پر جشن آزادی منانے کے لیے جانے والے 5 بہن بھائی حادثے کا شکار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر ایک موٹر سائیکل پر سیر و تفریح کے لیے نکلے پانچ کم سن بہن بھائی حادثے کا شکار ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ سیر و تفریح کے لیے نکلے بہن بھائیوں کی موٹر سائیکل پھسل گئی۔جس کے باعث دو بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔یہ واقعہ کراچی کے علاقے آئی سی آئی پل کے قریب پیش آیا۔جہاں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پھنس گئی جس پر پانچ کم سن بہن بھائی سوار تھے۔موٹر سائیکل چلانے والے کی عمر 14 برس تھی۔جو اپنے تین سالہ بھائی اویس کے ساتھ جاں بحق ہوگیا۔واقعہ میں دیگر تین بھائی شدید زخمی بھی ہوئے۔ابتدائی طور پر کہا گیا ہے

کہ یہ واقعہ کار کی موٹرسائیکل کوٹکر سے پیش آیا تاہم تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ بچے جشن آزادی کی مناسبت سے کپڑے پہن کر تیار ہو کر موٹرسائیکل پر ہلہ گلہ کرنے نکلے تھے۔چودہ سالہ عمر نے ناتجربہ کاری کے باوجود موٹر سائیکل کی رفتار تیز کی ،جب موٹر سائیکل کا توازن بگڑا تو عمر اسے سنبھالنے میں ناکام رہا اور موٹر سائیکل پھسل گئی جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔علاوہ ازیں طابق کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف علاقوں میں ہونے والی فائرنگ سے 23 افراد زخمی ہوگئے جن میں سات خواتین بھی شامل ہیں۔گولیمار حاجی مرید گوٹھ میں گولی لگنے سے بیس سالہ اسماعیل، سہراب گوٹھ میں گولی لگنے سے 35 سالہ نازیہ، سرجانی ٹاؤن میں اکتیس سالہ رخسانہ گولی لگنے سے زخمی ہو گئیں۔ اس کے علاوہ بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں میں فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔جن میں زیادہ تر تعداد نوجوانوں کی ہے۔تمام زخمیوں کو جناح اسپتال، سول اسپتال اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ہے۔کراچی پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے مرتکب کسی شخص کی اب تک ک گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں