نوجوان کو نیوایئرنائٹ پر خوفناک ماسک پہن کر خواتین اور بچوں کو ڈرانا مہنگا پڑگیا

پشاور(نیوز ڈیسک)بھیڑیے کا ماسک پہن کر نیو ائیر نائٹ پر ڈرانے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل پولیس پشاور نے خواتین اور بچوں کو نیوائیرنایٹ پر بھیڑیے کا ماسک پہن کر ڈرانے والے نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار نوجوان نیو ائیر کی رات کو پشاور کے مختلف علاقوں میں بھیڑیے کا ماسک پہن کر موٹرسائیکل پر خواتین اور بچوں کو ڈرا رہا تھا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو گرفتار کر لیا۔نوجوان کا تعلق موتی محلہ سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جمعرات کی رات بھیڑیے کا مسک پہن کر لوگوں کو ڈرا رہا تھا۔

ملزم کو اب تھانہ شاہ قبول میں رکھا گیا ہے۔نوجوان سے ماسک بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن پی پی سی 107کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔۔واضح رہے اس سال نیو ائیر پر ملک بھر میں انتہائی سخت اقدمات اٹھائے گئے تھے۔نیو ائیر نائٹ سے قبل ون ویلرز کے خلاف شکنجہ تیار کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا انہوں نے ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے ریکارڈ یافتہ سے ضمانتی مچلکے لینے کی ہدایت کی تھی۔ مزید برآں نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی روکنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا تھا۔نیو ائیر نائٹ پر 6 ہزار پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ شہر کے 216 پوائنٹس پر 260 ڈولفن سکواڈ اور 65 پی آر یو گاڑیاں گشت کریں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون شکنی، ہلڑ بازی، نقص امن کا باعث بننے والے عناصر نیو ائیر نائٹ حوالات میں گزاریں گے۔ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے ریکارڈ یافتہ سے ضمانتی مچلکے لینے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔ قائم مقام سی ٹی او لاہور وسیم ڈار کے مطابق ون ویلرز کی نشاندہی پر موٹر مکینک بھی جیل کی ہوا کھائے گا۔بغیر بفل اور سائیلنسر موٹرسائیکل اور رکشے بند ہوں گے، علاوہ ازیں ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں