اسلام آباد واقعہ، پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے متحرک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد پولیس مقتول اسامہ ستی پر درج 2 مقدمات سامنے لے آئی، پولیس کا کہنا ہے کہ اسامہ ستی پر ایک مقدمہ نارکوٹکس ایکٹ اور دوسرا فراڈ کا مقدمہ درج ہے، اسامہ ستی دونوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس گردی کے واقعے میں جاں بحق مقتول اسامہ ستی پر دو مقدمات درج ہیں، جس میں ایک مقدمہ تھانہ رمنا میں نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج ہے جبکہ دوسرا تھانہ سیکرٹریٹ میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔دوسری جانب اسامہ ستی کے قتل کے خلاف جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی گئی ہے، اسامہ ستی کی پوسٹمارٹم رپورٹ بھی آگئی ہے،

جس کے تحت پولیس نے بھی انکوائری شروع کردی ہے۔ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کےخلاف 302 اور780 اے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے جوڈیشل انکوائری کی جارہی ہے۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کو بروقت قانون کے مطابق سزائیں دلوانے اور انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔واضح رہے سری نگر ہائی وے پر اسلام آباد پولیس نے فائرنگ کرکے 21 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رات کو فون پر کال موصول ہوئی تھی کہ گاڑی میں سوار ڈاکو شمس کالونی کے علاقے میں ڈکیتی کی کوشش کر رہے ہیں جس کے بعد اے ٹی ایس پولیس اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا۔ اے ٹی ایس اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی جس پر پولیس نے گاڑی نہ روکنے پر ٹائروں پر بھی فائر کئے۔تاہم گاڑی کی ونڈ سکرین پر بھی گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ ایم ایل او ڈاکٹر فرخ کمال نے اسامہ ستی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسامہ ستی کو 6 گولیاں لگی ہیں، ایک گولی سرکے عقبی جانب اور اسامہ کو چار گولیاں کمر پر لگیں۔ ایک گولی بائیں بازو پر لگی۔اسلام آباد واقعہ، پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے متحرک

اپنا تبصرہ بھیجیں