حکومت نے عوام کو ایک اور خوشخبری سنادی، نئے موٹروے کی تعمیر کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ حکومت نئے موٹر وے منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے ، سی پیک کے تحت نئے پراجیکٹس پر کام اسی سال شروع ہوگا۔اپنے بیان میں وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کھاریاں راول پنڈی موٹر وے اور دیر چترال موٹر وے کی فیزیبلیٹی پر کام کا آغاز ہو چکا ہے، جب کہ سوات موٹر وے کا دوسرا فیز اس سال دسمبر میں شروع ہو جائے گا۔انہوں نے

کہا کہ اواران موٹر وے پر کام کا آغاز نومبر میں اور آواران نل مغربی روٹ پر آئندہ سال مارچ میں ہوگا، جب کہ ژوب کچلاک مغربی روٹ اس سال کام کا آغاز ہوگا۔ دوسری جانب سکھر حیدرآباد موٹر وے پر بھی ایکنک سے منظوری کے بعد کام کا آغاز ہو جائے گا۔مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کیلئے نئے منصوبوں پر رواں سال کام کا آغاز ہوگا۔ سی پیک پورے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں