سکولز کھلتے ہی کورونا پھر سے وار کرنے لگا، سکول آئی ٹیچر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے۔ فیصل آباد میں سکولز کھلتے ہی کورونا پھر سے وار کرنے لگا۔ایس او پیز کے تحت تعلیمیب ادارے تو کھل گئے ہیں لیکن کورونا کی لہر ایک بار پھر اسکولز میں داخل ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق فیصل آباد میں دو سرکاری اسکولوں کے 2 اساتذہ اور 7 طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سمندری میں 3 ، مکوآنہ کے سرکاری ہائی اسکول میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ایک ٹیچر کو تشویشناک حالت ہونے پر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذ رائع کے مطابق جن سکولز میں کورونا کیسز سامنےآئے ہیں انہیں 15 روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے جب کہ اساتذہ کو بھی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سکولز اور کالج میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔متعلقہ حکام کی جانب سے شہری علاقوں میں موجود اسکولز کے دورے تو کیے جا رہے ہیں لیکن دیہی علاقوں میں نہ تو سکولوں کے دورے کیے جا رہے ہیں اور نہ وہاں پر ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے جس سے کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔علاوہ ازیں لاہور میں سرکاری و نجی اسکولوں کے 8 اساتذہ بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 97 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 21 لاکھ 38 ہزار 965 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 17 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 86 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پہلی بار مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔وزارتِ صحت کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب پاکستان واپس آ گیا ہے، 10 نومبر 2020ء کے بعد کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا، جن میں اب ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں