تازہ تر ین
loading...
Home / پاکستان / کامسیٹس کے پروفیسر کا نام دنیا کے ذہین ترین سائنسدانوں کی فہرست میں شامل

کامسیٹس کے پروفیسر کا نام دنیا کے ذہین ترین سائنسدانوں کی فہرست میں شامل

اسلام آباد(پی کے نیوز)کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (سی آئی آئی ٹی) کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم نور کو 2015ء کے دُنیا بھرمیں ریاضی کے سب سے زیادہ ذہین ترین سائنسدانوں کی باوقار فہرست میں شامل کرلیا گیا اور ان کا نام تھامس رائیٹرز میں شائع کیا گیا ہے۔ڈاکٹر اسلم نور سی آئی آئی ٹی کے اسلام آباد کیمپس میں کام کرنے والے نمایاں اور معروف پروفیسر ہیں جوکہ ڈیپارٹمنٹ آ ف میتھیمٹکس میں کام کررہے ہیں۔ان کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ اس فہرست میں شمولیت کے لیے پورے ملک بھر میں سے صرف ان کے نام انتخاب کیا گیا جوکہ نہ صرف کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی بلکہ پورے ملک کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ تھامس رائیٹر ز نے پوری دُنیا سے سائنسی شعبہ کے نمایاں ترین 3000مصنفین کا انتخاب کیا جن کی رپورٹس کا دُنیا بھر کے 90لاکھ محققین حوالہ دیتے ہیں ۔ یہ محققین 11سال کے عرصہ میں 2003ء سے لیکر 2013تک کی حوالہ جاتی تحریروں کا تجزیہ کرنے کے بعد منتخب کیے گئے ہیں۔

Comments

comments

loading...

Comments are closed.

End –>