فواد چوہدری نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائل جج کی تقریریں سن رہے ہیں، اگر جواب دیا تو ’دکھ ہوا سے توہین ہوگئی‘ کے بھاشن آجائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ محترم اگر آپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چوہدری کی طرح سیاست کا شوق ہے تو مستعفی ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں، مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہو جائیگا۔ انہوں نے ایک نظم بھی قاضی فائز عیسیٰ کے لیے شیئر کرائی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائر عیسی نظر ثانی کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بھاشن نہ دے کہ قوم کو عدالتی زبان سمجھ نہیں آتی، ججز فیصلوں سے بولتے ہیں تو میڈیا کو عدالت سے باہر نکال دیں،میڈیا اتنا آزاد ہے کہ ساری خبریں عمران خان اور شیخ رشید سے شروع ہوتی ہیں، میں تو کہتا ہوں وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی براہ راست نشر ہونا چاہیے ، کابینہ میں کوئی سیاست ڈسکس نہیں ہو سکتی، وفاقی وزراء سیاسی بیانات دیتے ہیں۔جسٹس قاضی عیسی نے کہا کہ پی ٹی وی وزیر اعظم کی سیاسی تقریر دکھاتا ہے جو غیر قانونی ہے، عمران خان نے کہا اپوزیشن ایک جج کو اوپر چڑھانا چاہتی ہے،اپوزیشن مجھے کیسے اوپر چڑھا سکتی ہے،جج کو نکال دیں لیکن بلیک میل نہ کریں، وزیر اعظم نے ایک آئینی ادارے پر حملہ کیا،کل عدالت کو بھی کہا جائے گا کہ استعفیٰ دے، عمران خان واحد وزیر اعظم ہیں جو ہیلی کاپٹر پر دفتر آتے ہیں، یہ چاہتے ہیں میں صرف فیملی اور سول مقدمات سنوں، فل کورٹ میٹنگ کرنا ہو تو چھٹیوں میں بھی ہو جاتی ہے ،ایک چیف جسٹس نے اسسٹنٹ رجسٹرار کے لیے فل کورٹ میٹنگ بلائی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں