عوام کیلئے بڑی خوشخبری،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا کہ ملکی ترقی معیشت کو ٹھیک کرنے سے مشروط ہے، اسد عمر اور حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا، موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کا سامنا کیا، ڈھائی ارب ڈالر کا بانڈ جاری کیا تھا، اس میں کامیابی ہوئی ہے۔ ہماری کرنسی اپنے زور پر کھڑی ہے، اس میں ڈالر نہیں جھونک رہے۔حماد اظہر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں

3 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔ ہم نے اسٹیٹ بینک کو خود مختار کیا ہے، ہمیں صنعت اور عوام کی فلاح دیکھنی ہے، کبھی کبھی سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں لیکن ہمارے فیصلوں کی بنیاد پاکستان اورعوام کی فلاح ہوگی، سبسڈی کو ٹارگٹڈ کرنے کیلئے محکموں سے بات کررہے ہیں، میں عوام کو جوابدہ ہوں اور اپنے ملک میں رہوں گا۔واضح رہے کہ اوگرا نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔ جس میں یکم اپریل سے پیٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں بھی ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کی تجویز تھی ۔ یاد رہے اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک کمی کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی تھی۔ اس وقت فی لیٹر پٹرول پر 11 روپے 23 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔ فی لیٹر ڈیزل پر 12روپے 74پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔واضح رہے 15 فروری کے بعد سے وزیراعظم عمران خان کی متعدد بار سمریوں کو مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔15 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کی تھی۔ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں14.07 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.61 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79 روپے کی سفارش کی گئی تھی۔ اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.43 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں