آٹھ اپریل کوپنجاب بھر سے قافلے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے،راجہ محمد الیاس

راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی) 8 اپریل اسلام آباد کی طرف مارچ کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹیاں تشکیل، پنجاب بھر سے قافلے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، لاہور، گوجرانوالہ کا قافلہ بذریعہ جی ٹی روڈ اسلام آباد آئے گا، سرگودھا ڈویژن،فیصل آباد، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے قافلے بذریعہ موٹروے اسلام آئیں گے، حکومت نے اگر لانگ مارچ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ہر جگہ دھرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر راجہ محمد الیاس کیانی ،ڈویژنل صدر عرفان مظفر کیانی ،صدر چکری روڈ انیس اقبال، عمران دورانی، عمیر اعوان، شہزادہ الطاف، عبداللہ خدامی نے لانگ مارچ کے حوالے سے چکری روڈ پر

منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے قوم کے نونہالوں کو تعلیم سے دور کر دیا گیا ہے، تمام کاروبار زندگی رواں دواں ہیں، جبکہ تعلیم کا پہیہ جام کر دیا گیا ہے، حکومت تعلیم کو تباہ کر کے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کر رہی ہے، حکومت فلفور تعلیمی سرگرمیاں بحال کرے، کورونا کی روک تھام کے لئے موثر اور ٹھوس اقدامات کرے، کورونا وائرس کی ویکسین ترجیحی بنیادوں پر بچوں اور اساتذہ کو لگائی جائے، تاکہ تعلیمی تسلسل کو یقینی بنایا جائے، نجی تعلیمی اداروں کو آسان شرائط پر بلا سود قرض کا وعدہ پورا کرے اور اساتذہ کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے تاکہ مزید تعلیمی اداروں کو بند ہونے سے بچایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں