عافیہ صدیقی کے ساتھ جیل میں قید 5 خواتین کورونا وائرس سے دم توڑ گئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ جیل میں قید 5 خواتین کورونا سے ہلاک ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ جیل میں موجود 5 قیدی خواتین کورونا وائرس سے متاثر ہو کر جان کی بازی ہار چکی ہیں۔پاکستانی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ جیل حکام سے ڈاکٹر عافیہ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مانگی ہے۔معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے سماجی تنظیموں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔اور قیدیوں کو دوسری جیل میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔فیڈرل میڈیکل سینٹر کار سویل میں اب تک کورونا کے 510مثبت کیسز سامنے آچکے ہیں۔

جب کہ یہاں پر کل 1300 قیدی موجود ہیں۔پاکستانی قونصل جنرل ہیوسٹن ابرار ہاشمی کے مطابق معاملے سے متعلق جیل حکام کو 3 خطوط لکھے گئے ہیں۔قبل ازیں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ایف ایم سی کارزویل جیل میں، جہاں عافیہ قید ہے آدھے قیدی کرونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ عافیہ کی خیریت جاننے کیلئے اہلخانہ پریشان ہیں۔ ایسے موقع پر عید کی آمد نے سب اہلخانہ کو اداس کردیا ہے۔ عافیہ کی یہ 34 ویں عید ہوگی جو کہ قید تنہائی میں گذرے گی۔والدہ اور بچے عید پر عافیہ سے ٹیلی فون پر بات کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔یہ اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں کہ امریکی جیلوں میں قرنطینہ کے نام پر قیدیوں کو ایک ہول (Hole) میں بالکل تنہاء ڈال دیا جاتا ہے ۔ اس پریشان کن صورتحال نے عافیہ کی والدہ اور بچوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے وفد کو بتایا کہ امریکی جیلوں میں کورونا کے تیزی سے پھیلائوکی اطلاعات موصول ہوتے ہی ہم نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کو عافیہ کی خیریت معلوم کرنے اور رہائی کیلئے فوری طور پر خطوط ارسال کئے اور روزآنہ کی بنیاد پر یاد دہانی خطوط ارسال کرنے کا سلسلہ اب تک جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں