سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کمی

کراچی(نیوز ڈیسک)سونے کی فی تولہ قیمت یکدم 2800 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 2900 کی سطح پر آگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 42 ڈالر کی کمی سے 1685 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2800 روپے اور2401روپے کی کمی واقع ہوٸی۔جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 102900روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 88220روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 40گھٹ کر 1320روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 34روپے 30پیسے گھٹ کر 1131.68روپے ہوگٸی۔چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق پاکستان میں سونے ‏کی فی تولہ قیمت 3050 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ دو ہزار 7 سو روپے ہوگئی۔اسی طرح پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 2614 روپے کمی کے بعد 88048 روپے ہوگئی۔ ‏عالمی مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کمی کے بعد سونا 1687 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ فی تولہ ‏قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں