اسلام آباد میں 20سے زائد خواتین کی عصمت دری کرنیوالاملزم پکڑا گیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کورال کے علاقے میں پولیس نے 20 سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی اور لوٹ مار میں ملوث خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس پی کورال زون رانا عبد الوھاب نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے بیس سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ملزم نے گذشتہ سال اسلام آباد پولیس کی لیڈی پولیس اہلکار کے ساتھ بھی زیادتی کی تھی۔ظہیر احمد نامی ملزم کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔تفتیش کے دوران اس نے 20 سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی کا انکشاف کیا ہے۔ملزم دن کے وقت جھاڑیوں میں بیٹھ کر اکیلی خاتون

کی تاک میں رہتا تھا اور خاتون کو بے ہوش کرنے کے لیے کلوروفارم کا استعمال کرتا تھا۔خاتون کو اکیلا دیکھ کر زبردستی جنگل میں لے جا کر زیادتی کرتا تھا اور قیمتی اشیاء چھیننے کے بعد فرار ہو جاتا تھا۔ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے وارداتوں کے دوران چھینے ہوئے موبائل فون اور قیمتی اشیاء بھی برآمد کی گئی ہیں۔ملزم کو جدید تکنیکی بنیادوں پر ایس ایچ او کورال معہ ٹیم نے گرفتار کیا اور اس کے خلاف درج شدہ مقدمات میں مزید تفتیش شروع کر دی۔ڈی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش کے ساتھ تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔دوسری جانب راولپنڈی پولیس کا بچوں اورخواتین پر تشدد،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،تھانہ صدر بیرونی پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ وہ بیٹے کو ملنے لاہور سے راولپنڈی آئی رحمت خان اور عمر خان نے زیادتی کا نشانہ بنایا،جس پر صدربیرونی پولیس نے مقدمہ درج کیا،ایس ایچ اوصدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے والے 02ملزمان رحمت خان اورعمرخان کو گرفتارکرلیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا لیاگیا ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ایس پی صدر کامران حمید نے ایس ایچ اوصدربیرونی اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ خواتین اور بچوں کے ساتھ تشدد،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف راولپنڈی پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں