پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں شاندار کمی کردی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 44 پیسے کی کمی کر دی۔ بجلی سستی ہونے سے صارفین کو 4 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ سی پی پی اے کی ورکنگ بہترکروانے کے لیے سپیشلائز آڈٹ کروانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جس فیڈرپرنقصانات زیادہ ہیں وہاں لوڈشیڈنگ کرتے ہیں۔ ہم نے لکھا ہے کہ لوڈشیڈنگ نہ کریں مگر حکومت کو ایسا کرنا پڑتی ہے۔

گردشی قرضے پر وزارت سے مل کر ماہانہ رپورٹنگ کا نظام تیارکرلیا ہے۔ گردشی قرضہ کے بارے میں ماہانہ رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ سی پی پی اے نے 86 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ سابقہ بقایاجات کلیئر کرنے کے باعث صارفین کو مزید 43 پیسے ریلیف نہیں مل سکا۔حکام نے کہا کہ ایل این جی کی قلت سے 6 کروڑ 55 لاکھ کا بوجھ پڑا۔ نیپرا حکام کے مطابق ایل این جی کی بہتات تھی مگر اس کو استعمال میں نہیں لایاگیا۔ بہتر صلاحیت والے پلانٹس کم چلانے سے 14 کروڑ 93 لاکھ کا اضافہ بوجھ پڑا۔ واضح رہے کہ 22 مئی کو سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ اپریل میں بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 5.76 روپے رہی جبکہ اپریل میں بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت6.60 روپےفی یونٹ تھی۔نیپرا کا کہنا تھا کہ درخواست اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، نیپرا بجلی سستی کرنے کا فیصلہ 2 جون کو کرے گا۔ قبل ازیں 7 مئی کو نیپرا نے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 64 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی اور کہا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اس کمی کا اطلاق صرف مئی کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں