ٹرین حادثے پر شیخ رشید کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ گھوٹکی روہڑی لائن بہت خراب ہے جس کا حل ایم ایل ون ہے جس پر اسی حکومت میں کام شروع ہو جائے گا۔شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں گھوٹکی حادثے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز اور پاک فوج جائے حادثے پر موجود ہے۔گھوٹکی روہڑی لائن بہت خراب ہے، حل ایم ایل ون ہے، جو ٹریک زیادہ خراب ہے اسے تبدیل کر دینا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے نئے وزیر ایم ایل ون پر کام کر رہے ہیں،جو ٹریک زیادہ خراب ہے اسے تبدیل کر دینا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید

ہے نئے وزیر ایم ایل ون کام کر رہے ہیں،وزیراعظم ایم ایل ون پر دلچسپی لے رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ہی ایم ایل ون پر کام شروع ہو جائے گا۔دوسری جانب کراچی سے سرگودھا جانیوالی ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر10 کے کلمپ کے سبب حادثہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر نے بتایا کہ ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر 10 کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا. نجی ٹی وی کے مطابق کلمپ کے متعلق کراچی کینٹ پر ریلوے عملہ کو آگاہ کردیا تھا لیکن مرمت کی بجائے جگاڑ کیا گیا ریتی کے قریب ٹرین کو جھٹکا لگا اور کلمپ ٹوٹا جس کے بعد بوگی الٹ گئی. زخمی مسافر نے بتایا کہ بوگی الٹنے کے فوری بعد سر سید ایکسپریس آ کرٹکرائی حادثے میں30 افراد جاں بحق اور50 زخمی ہوگئے ہیں رحیم یار خان او رصادق آباد کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے. ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کے آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے شیخ زید رحیم یار خان او رتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی انفارمیشن ڈیسک قائم کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کا کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صادق آباد میں 14زخمی زیر علاج ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں