گوالمنڈی میں پٹھو گرم کھیلنے والے لندن میں پولو دیکھ رہے ہیں ، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گوالمنڈی میں پٹھو گرم کھیلنے والے لندن میں پولو دیکھ رہے ہیں ، ن لیگ ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی ہے ، ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی نے ملک کو لوٹا ۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ہم ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی کہتے ہیں ، کیوں کہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے جس طرح باہر سے آ کر پیسہ لوٹا تھا ، ویسے ہی ن لیگ نے کیا ، لندن میں یہ گھوڑے رکھ کر تصاویر بنوا رہے ہیں اور یہاں منتیں کر کے باہر گئے کہ بیمار ہوں لیکن وہاں بیٹھ کر پولو دیکھ رہے ہیں ،

عدالتوں میں جو 2 سے 4 بڑے کیسز ہیں ان کو روزانہ کی بنیاد پر سننا چاہیے، عدالیہ سے مطالبہ ہے شہباز شریف کے کیسز کو روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔وفاقی وزیر اطلاعات برائے و نشریات نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی میں غیر شائستہ رویے کی پلاننگ شہباز شریف خود کرتے ہیں ، ن لیگ کے دو تین ایم این اے خود کو بد معاش سمجھ رہے ہیں ، یہ اسمبلی میں نعرے بازی اور غلط زبان استعمال کرتے ہیں ، پارلیمنٹ بجٹ سیشن پر کابینہ اراکین میں بات ہوئی ہے ، ہم حامی ہیں کہ بجٹ پر بحث ہونی چاہیئے لیکن یہ تنقید کو بہانہ بناتے ہوئے تذلیل کریں گے تو یہ برداشت نہیں ہوگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی سیاست کا لازمی جزو سمجھتے ہیں ، احسن اقبال نےکہا اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی مسائل کا کیا ادراک ہوگا ، احسن اقبال کی تمام قیادت خود بیرون ملک بیٹھی ہے ، کیسز بنتے ہیں اور 6،6 ماہ تاریخ نہیں ملتی ، جب کہ نیب کا قانون 30 دن میں فیصلے کرنے کی بات کرتاہے ، دبئی ، کینیڈا اور فرانس منظم طریقے سے پیسہ باہر جاتاہے، نوازشریف بغیر ضمانت باہر گئے جس پر لوگوں کو دکھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں