میں جوہری ہتھیاروں کے خلاف ہوں، وزیراعظم عمران خان کا غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو دئے گئے انٹرویو جوہری ہتھیاروں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کےمابین تین جنگیں ہوئیں۔ جب سے جوہری قوت بنے ہیں بھارت سے جنگ نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں جوہری ہتھیاروں کے خلاف ہوں، پاکستان کا جوہری پروگرام صرف ملک کے دفاع کے لیے ہے۔ہم امن چاہتے ہیں محاذ آرائی نہیں چاہتے۔ بھارتی حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتیں تشدد کا سامنا کررہی ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ فوجیوں کے ساتھ وادی کو جیل میں تبدیل کردیا ہے

جبکہ عالمی سطح پر مغربی ممالک اسے نظر انداز کررہے ہیں۔ انٹرویو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں افغان طالبان کا ترجمان نہیں لیکن افغانستان میں جنگ کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، اس جنگ میں 70 ہزارسے زائد پاکستانی شہید ہوئے، پاکستان نے دیگر ممالک کےنسبت سب سے زیادہ قربانیاں دیں، اب کسی بھی قسم کی محاذآرائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے، پاکستان میں اس وقت 30 لاکھ افغان پناہ گزین ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نےہرمشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا ، چین نے پاکستان کومعاشی طور پر مستحکم ہونے کیلئے ریسکیو کیا، تاہم 11ستمبرکےحملوں کے بعد یورپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بڑھی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں اس حوالے سے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان امریکہ کو کسی بھی صورت اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ پاکستان سی آئی اے یا امریکہ کی اسپیشل فورسز کو پاکستان کی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اجازت دے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو افغانستان میں فضائی آپریشن کے لیے ائربیس نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔ ممکن ہی نہیں کہ ہم امریکہ کو افغانستان میں کارروائی کے لیے پاکستان میں اڈے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں