اسلام آباد کی علینا قاضی نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی، جانئے شاندار تفصیلات

اسلام آباد(سیفل رضا) اسلام آباد کی علینا قاضی نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی، فلیش ٹیکنالوجی اور برائوز کا متبادل ڈھونڈ لیا، علینا قاضی رویل اپاچی ٹیکنالوجی متعارف کروانے والی پاکستان کی پہلی خاتون بن گئی۔تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد کی علینا قاضی نے آئی ٹی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی، فلیش اور برائوز ٹیکنالوجی کا متبادل رویل (Royal Appache)ٹیکنالوجی متعارف کرادی، یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں تمام فلیش ایپلی کیشنز

کی جگہ لے لے گی اور اینڈ یوزرز کیلئےمددگار ثابت ہوگی۔ علینا قاضی دنیا کی پہلی Committer خاتون ہیں جنہوں نے اس ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ دنیاکی مشہور ٹیکنالوجی جس میں Angular J.S اور React J.S کے متبادل ہیں جو کسی بھی برائوزر کروم، موزیلا، ایکسپلوریر(Chrome, Mozilla, Explorer) جن میں آپریٹنگ سسٹم ڈیوائسز اور فرنٹ اینڈ(front end)ایپلی کیشنز کو بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔