حمزہ علی عباسی کی نئی آنے والی فلم ’’پرواز ہے جنون ‘‘ ریلیز سے قبل ہی مشکلات سے شکار

کراچی(نیوز ڈیسک) نامورپاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ ریلیزسے قبل ہی مشکلات کا شکارہوگئی۔۔پاکستان ایئرفورس کے تعاون سے بنائی گئی فلم ’پروازہے جنون‘ کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے ہیں۔فلم میں اداکار حمزہ علی عباسی مرکزی کرداراداکررہے ہیں جب کہ گزشتہ ماہ

فلم کا پہلا ٹیزرجاری کیا گیا تھا جس میں حمزہ علی عباسی پاک فضائیہ کے پائلٹ کے روپ میں بے حد شاندار نظر آرہے تھے۔ فلم کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی تاہم فلم اس وقت مشکلات کاشکار ہوگئی جب فلم کے وارڈ روب اسٹائلسٹ (لباس ڈیزائنر) سومررحمان نے پروڈکشن ہاؤس پر کیس فائل کردیا۔