اداکارہ صبا قمر بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں ان ، کونسی فلم میں جلوہ گر ہونگی، تفصیلات جانئے

لاہور (این این آئی) صباقمر ان دنوں لاہور میں موجود ہیں اور جلد ہی فلم کی شوٹنگ کیلئے امریکا روانہ ہوں گی۔ماڈلنگ اور کامیڈی اداکاری سے ہالی ووڈ کی فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ صبا قمر کو کیرئیر کا ایک اور بڑا بریک

مل گیا، انہوں نے ہالی ووڈکی فلم سائن کر لی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ صبا قمر نامور ہالی ووڈ اداکار بین افلیک کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ انکا کہنا تھا فلم کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہنا چاہتیں، وقت آنے پرسب پتا چل جائے گا۔

مزید پڑھیئے: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 6 کروڑ کا غبن، فراڈیوں کا نام سامنے آگیا
اسلام آباد(سی پی پی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے باجوڑ ایجنسی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں 6کروڑ25لاکھ روپے غبن کا سراغ لگا لیا ہے۔ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق غلام محمد اورنذیرخان نے مبینہ طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اکانٹس سے خوردبردکرتے ہوئے غیرقانونی طور پررقوم نکلوائیں۔ دونوں ملزمان محکمہ ڈاک باجوڑ ایجنسی کے ملازم ہیںاورمبینہ طور پرکالعدم تنظیم کے ساتھ بھی رابطے رکھتے ہیں۔ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق 472 قومی شناختی کارڈزکیلئے فنڈباجوڑ کے ڈاک خانے کودیے گئے یہ رقم پچھلے سال مارچ سے لے کرایک سال کے دوران غبن کی گئی ہے۔ انکوائری کے دوران دہشت گردوں کومالی مدداورمنی لانڈرنگ کا ریکارڈملا تو معاملہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کومنتقل کیا جائے گا۔