ایسی 5 وجوہات جو آپ کا وزن بڑھادیتی ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیٹھ کر کام کرنے والے بہت سے لوگوں کے ساتھ وزن بڑھ جانے کا مسئلہ درپیش رہتاہے۔ کئی گھنٹوں تک میز پر رہ کر کام کرناآپ کے جسم پر برے اثرات مرتب کرتا ہے ۔ہم آپ کو آگاہ کرتے ہیں ان 5 وجوہات سے جن کے سبب دفتر میں آپ کا وزن بڑھ سکتاہے۔
پیٹ بھرا ہوا ہونے کے باوجود کھانا کھانا
کسی ساتھی کی سالگرہ ہو یا کوئی اپنی دادی یا نانی کے ہاتھ کی بنی ہوئی کوئی زبردست ڈش لایا ہو،یہ سب آپ کے وزن بڑھ جانےکی اہم وجوہات میں سے ہے۔ شاید آپ کو اس بات کا اندازہ نہیں ہو کہ پلیٹ میں موجود یہ معمولی سا سلائس آپ کی کتنی کمر بڑھا رہا ہے۔
آپ سوچ سمجھ کر نہیں کھارہے
آپ صبح سویرے دن بھر کے کھانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں ۔ صحت مند دوپہر کا کھانا آپ کے منصوبہ کا حصہ ہوتا ہے لیکن جیسے ہی لنچ ٹائم ہوتا ہے اوراس وقت بھوک کے مارے آپ کے پیٹ میں چوہے دوڑ رہے ہوتے ہیں تو ایسے میں آپ بغیر سوچے سمجھے پیزا آرڈر کردیتے ہیں جو کہ ایک صحت مند غذا نہیں۔
روشنی اور درجہ حرارت آپ کی خوراک پر اثرانداز ہوتا ہے
محققین کے مطابق کم روشنی والے کمرے آپ کی بھوک بڑھاتی ہیں۔ کمرے میں اگر اندھیرا ہوا تو بھوک زیادہ محسوس ہوتی ہے اور اگر روشنی زیادہ ہو تو بھوک کم ہوجاتی ہےیہی اصول درجہ حرارت پر بھی لاگو ہوتا ہے۔
کام کے اوقات سے زیادہ کام کرنا
کام کے اوقات سے زیادہ کام کرنا بھی کسی فرد کے وزن پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔فارغ وقت نہ ہونے کا مطلب ہے کہ آپ ورزش چھوڑ دیں گے۔نیند کی کمی ان ہارمونز کو غیر متوازن کرتی ہے جو بھوک کو قابو کرتے ہیں، انہیں بڑھا دیتی ہے جو بھوک کا سبب بنتے ہیں۔
دباؤ اور ڈیڈ لائن آپ پر پریشر ڈالتی ہیں
آپ پر کام کا مستقل دباؤ وزن بڑھنے کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔دباؤ کی سطح زیادہ ہونا ، کورٹیسل ہارمون کی سطح کو بڑھا دیتا ہےاورفیٹ اور میٹھے کی طلب کو محرک کردیتا ہے۔