لاہور قلندرز کے سی ای او کی سیاست میں دبنگ انٹری، کونسا عہدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، خواہش کا اظہار کردیا

لاہور (ا ین این آئی)جیتنا چاہتا ہوں لیکن ہر قیمت پر نہیں،لاہور قلندرز کے سی ای او فواد رانا کی سیاست میں دھماکہ خیز انٹری،کیا بننا چاہتے ہیں؟بڑی خواہش کا اظہار کردیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او فواد رانا نے لاہور شہر کا مئیر بنے کی خواہش کا اظہار کردیا ۔پنجاب سپورٹس بورڈ میں گفتگو

کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور بہت خوبصورت شہر ہے جہاں فیض احمد فیض، نور جہان، اور اولیا کرام پیدا ہوئے اور میری خواہش ہے کہ لاہور شہر کا میئر بنوں ۔ انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ میں جو پرفارم کررہے ہیں وہ پی ایس ایل کی پروڈکٹ ہے۔ قلندرز کی جیت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں جیتنا چاہتا ہوں لیکن ہر قیمت پر نہیں، الحمدللہ یہ جوئے سے صاف لیگ ہے اور اس نے فخر زمان، فہیم اشرف، سہیل اختر، گلریز، شاداب خان جیسے کھلاڑی دئیے۔