فلسطین اور کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے، خدیجہ زرین

سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن محترمہ خدیجہ زرین نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جلد از جلد او آئی سی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نہتے فیسطینیوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے اسرائیل کے عزائم کھل کر سامنے آگئے، ان کا کہنا تھا کہ ہنگامی او آئی سی سربراہ اجلاس بلا کر اسرائیل کو واضع پیغام دیا جائے، خدیجہ زرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور بھارت کو

دہشتگرد قرار دیا جائے، اسرائیل فلسطین میں اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں کے خون کے ساتھ ہولی کھیل رہا ہے، نہتے شہریوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس بربریت پر خاموش ہیں، خدیجہ زرین نے مطالبہ کیا کہ مسلمان ممالک فلسطین اور کشمیر میں زخمیوں کیلئے امداد بھیجیں