احتجاجی مظاہرین نے لاہور میں امریکی قونصل خانے پر دھاوا بول دیا، پولیس سے جھڑپیں، داخلی دروازہ توڑ دیا

لاہور (آن لائن) ڈیوس روڈ پر واقع امریکی قونصل جنرل کے باہر اسلامی جمعیت طلباء کے احتجاجی کارکنان اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی کے نتیجہ میں پولیس نے اسلامی جمعیت طلباء کے کارکنوں کی جانب سے داخلی دروازہ توڑ کر امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی اسلامی جمعیت طلباء کے سینکڑوں کارکنان امریکہ کی جانب سے فلسطین کی ریاست نمزہ میں سفارتخانہ کھولنے اور فلسطینی کے نہتے عوام پر مظالم کرنے کے خلاف احتجاج

کر رہے تھے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں اسلامی جمعیت طلباء کے پرچم ، بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر اسرائیلی اور امریکہ کے خلاف مختلف نعرے درج تھے مظاہرین نے اس موقعہ پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے امت مسلمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ متحد ہو کر فلسطین کے مظلوم عوام پر امریکی مظالم کا جواب میں انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ واپس ،مظلوم عوام پر مظالم بند کرے۔