امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس (یروشلم )منتقل کرنے کے انتہائی سنگین نتائج نکلیں گے، چودھری محمد یٰسین

کھوئی رٹہ ( پی کے نیوز)اپوزیشن لیڈر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس (یروشلم )منتقل کرنے کے انتہائی سنگین نتائج نکلیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ فیصلہ عالمی امن کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا۔ بیت المقدس کی حیثیت مسلمانوں کے لیے خطرے

کی حد کی طرح ہے،امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اس اقدام نے مشرق وسطی میں امن کے قیام کے مشن میں امریکہ کے ایک ایماندار مصالحت کار کی حیثیت سے کردار ادا کرنے کے امکان ختم ہو گئے ہیں ،اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع میں حتمی تصفیہ سے پہلے ایسا قدم امن کے قیام کے عمل کو بری طرح متاثر کرے گا۔