اڈے نادینے کا فیصلہ اٹل، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نظرانداز نہیں کر سکتی، پاکستان کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ افغان طالبان بہت بدل چکے ہیں، یہ بندوق سے فیصلہ کرنے والے لوگ نہیں رہے، سلجھے ہوئے طالبان افغانستان میں طاقت پکڑ رہے ہیں۔راولپنڈی میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے منعقد ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو عمران خان اور ان کا انتخابی نشان آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا مریم نواز اور بلاول آزاد کشمیر میں غیر پارلیمانی زبان استعمال کر رہے ہیں اور الیکشن سے پہلے ہی وہ دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں،

یہ لوگ صرف ٹی وی پر کشمیر کا کیس لڑ رہے ہیں، عمران خان کشمیر کا کیس دنیا میں لڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بلاول کی کوئی سی وی نہیں ہے، ان کی سی وی میرے پاس ہے، بلاول دل کا جانی ہے، وہ رونق ہے جبکہ مریم نواز کو اپنے لب و لہجے پر غور کرنا چاہیے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے خلاف کسی کارروائی میں کوئی اڈہ نہیں دے گا، امریکا کو اڈے نہ دینے کا فیصلہ اٹل ہے اور اس حوالے سے پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نظرانداز نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی فوج کے انخلا کے بعد اس خطے کی سیاست بدلنے جا رہی ہے، افغان طالبان اب بہت سلجھے ہوئے لوگ ہیں اور یہ بندوق سے فیصلہ کرنے والے طالبان نہیں ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں سلجھے ہوئے طالبان طاقت پکڑ رہے ہیں، طالبان سے مذاکرات کرنا ناصرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی ضرورت ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت نے افغانستان میں پاکستان کے لیے دہشت گردی کو فروغ دیا، بھارت نے 40 سال پاکستان کے خلاف دہشتگردی کو منظم کیا اور پاکستان کے خلاف دنیا کو غلط معلومات فراہم کیں لیکن افغانستان کے معاملے پر بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن ہو اور اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہے، پاکستان تحریک انصاف ایک قومی جماعت جبکہ پاک فوج قومی فوج ہے اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں