چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا، پاکستانی ملازمین کو بھی برخاست کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) داسو بس واقعہ کے تناظر میں چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام روک دیا۔سی جی جی سی کمپنی نے کام روکنے سے متعلق اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے تمام مقامی ملازمین کے ساتھ معاہدہ بھی ختم کردیا۔ کمپنی 14 جولائی تک ملازمین کی تنخواہ ادا کریگی۔علاوہ ازیں داسو واقعے کی تحقیقات کیلئے چینی تحقیقاتی ٹیم داسو پہنچ گئی۔ تحقیقاتی ٹیم آٹھ افراد پر مشتمل ہے جسے چار ہیلی کاپٹرز کے ذریعے داسو پہنچایا گیا جہاں سے وہ براستہ شاہرہ قراقرم جائے وقوعہ پہنچی۔

تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ چینی سفیر اور متاثرہ کمپنی کے سی ای او بھی موجود ہیں۔چینی تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے جس کے بعد بریفنگ بھی دی جائے گی۔ تحقیقاتی ٹیم کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ 14 جولائی کو اپرکوہستان میں پیش آنے والے واقعے میں 9 چینی باشندوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واقعے میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں