اہلیان لاہور کیلئے نوکریاں ہی نوکریاں ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اورنج لائن ٹرین لاہور میں نئی ملازمتوں کا اشتہار ٹویٹ کر دیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین لاہور میں 250 نئی ملازمتوں کے مواقع ہیں۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اورنج لائن ٹرین لاہور میں ملازمتوں کی درخواستیں بھجوانے کیلئے ای میل ایڈریس بھی شیئر کر دیا ہے۔چند روز قبل چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے مختلف شعبوں میں

اپلائی کےطریقہ کارکااعلان کرتے ہوئے کہا تھا تھربلاک ون کیلئے 11 سو سے زائد روزگار کے مواقع دستیاب کردیے گئے ہیں۔عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک کےتحت مختلف شعبوں میں روزگارکےمواقع فراہم ہونگے، مقامی افرادکوترجیحی بنیادوں پرروزگار کےمواقع فراہم ہوں گے،مقامی ودیگرافرادویب سائٹس پرباضابطہ اپلائی کریں۔یاد رہے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سی پیک کی ملازمتوں اور اقدامات سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ ہوں گے، سی پیک کے بارے میں بےبنیاد پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں ، مختلف اقدامات اور پہلوؤں سے متعلق گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں، عوام ملازمتوں اور اقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں پر کان مت دھریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں