پیپلزپارٹی نے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے پی ٹی آئی سے ہاتھ ملالیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی قیادت کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں، ن لیگ ان ہاؤس تبدیلی اور نئے انتخابات چاہتی ہے، جبکہ پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ ملکر کراچی کیلئے نیا نظام لا رہی ہے، تین سالہ نظام میں کراچی کے مسائل حل کیے جائیں گے اور حکومتیں مدت بھی پوری کریں گے۔انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی میں طویل نشستیں کررہے ہیں، آئندہ دنوں پاکستانی سیاست میں کیا ہونے جارہا ہے؟ سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدارتی نظام کے حوالے سے بڑی پیشرفت ہوئی ہے ۔ اس پر بات کریں گے تو

آرمی چیف ان ایکشن ہیں، کراچی میں بارشوں اور سیلاب سے سارا سسٹم مفلوج ہوگیا ہے،کراچی معاشی و تجارتی حب ہے، بندرگاہ ہے، امپورٹ اور ایکسپورٹ ساری کراچی بندرگاہ سے ہوتی ہے۔ساری ،ملٹی نیشنل کمپنیاں کراچی میں موجود ہیں۔ لیکن وہاں سیاسی صورتحال کو دیکھیں تو اب پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، اس سے پہلے ایم کیوایم حکومت میں تھی۔ فوج نے بزنس کمیونٹی سے مدد مانگی ہے، تاجروں نے کہا کہ کراچی فوج کو پھر پکار رہا ہے، جیسے رینجرز نے صفائی کی، اس کے نتیجے میں کراچی پرامن شہر بن گیا ہے۔ آرمی چیف کا کراچی کے معاملات سے متعلق 6گھنٹے کا طویل اجلا س ہوا۔تاجروں، سابق فوجی افسران سے ملاقات ہوئی ہے۔کراچی کیلئے تین سال کا ایک بڑا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ یہ تین سال مکمل ہوجائے گا۔ نئے انڈسٹریل زون بنیں گے، سیوریج اور سڑکوں کو مسئلہ حل کیا جائے گا، کراچی کو دوبئی، دوحہ، ابوظہبی جیسا شہر بنایا جائے گا۔وزیراعظم ہاؤس بھی آن بورڈ ہے۔ اسی دوران شہبازشریف آصف زرداری کے گھر پہنچے، ایجنڈا یہ ہے کہ عمران خان کی حکومت کوگرایا جائے، ان ہاؤس تبدیلی لائی جائے۔پھر تقریریں بھی کی گئیں، کہ حکومت نے کراچی کا ستیاناس کردیا ہے۔پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں، زرداری نے کہا کہ میں وہی ہوں جن کا گریبان اور پیٹ پھاڑ کرپیسا نکالنا تھا۔پیپلزپارٹی کی وفاق سے بات چیت چل رہی ہے، ملٹری لیڈرشہ چاہتی ہے کہ پیپلزپارٹی، تحریک انصاف ، کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر سب مل کرتین سال کا پلان بنائیں۔ تین سال سے مطلب موجودہ سیٹ اپ مزید تین سال چلے گا۔اگر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں ڈیل ہوجاتی ہے، تو وزیر اعظم عمران خان اور پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت بھی تین سال کیلئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں