پاکستان میں کورونا وائرس پھر سے پھیلنے لگا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 665 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ 30 دنوں میں سب سے زیادہ رپورٹ کیے جانے والے کیسز ہیں۔اس سے قبل 16 اگست کو 670 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے لیکن اس کے بعد کورونا کیسز میں کمی آتی گئی لیکن اب پھر سے کورونا کیسز میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔لوگوں نے بھی کورونا قوانین اپنانا چھوڑ دئیے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 89 تک جا پہنچی۔ملک میں فعال کیسز 5 ہزار 936 رہ گئے۔سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے

زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 591 ہو گئی۔ دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 97 ہزار 946 رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 37 ہزار 140 ، بلوچستان میں تعداد 13 ہزار 690 ہو گئی۔اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 984, آزاد جموں و کشمیر 2441, گلگت میں 3297 ہو گئی،‏ملک بھرکےاسپتالوں میں 97 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے۔ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں،ایم سی او سی کے مطابق اس وقت 995 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں