بھارتیوں نے شعیب ملک کو اپنا ’’بہنوئی‘‘تسلیم کرلیا، پاک بھارت میچ کے دوران دلچسپ صورتحال

دبئی(نیوز ڈیسک) پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی فینز کا شعیب ملک کو مخاطب کرنے کا دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔گزشتہ روزہونیوالے پاک بھارت میچ کے دوران باؤنڈری لائن کے قریب کھڑے فیلڈنگ میں مصروف شعیب کو ایک فین نے‘جیجوجیجو’ ( بہنوئی)کہہ کر مخاطب کیاتو شعیب کی توجہ کامرکز بن گیا۔شعیب نے مڑ کر اپنے مداحوں کی جانب دیکھتے ہوئے ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا۔یہ دلچسپ

سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی اورہزاروں بار لائیک اور شیئر کی گئی۔یاد رہے کہ پاکستانی بیٹسمین شعیب ملک ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے 7 ویں پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔ اتوار کو ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں 78 رنز کی اننگز کھیل کر سابق ہم وطن کرکٹر سلیم ملک کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔سلیم ملک نے 7170 رنز بنا رکھے تھے جبکہ شعیب ملک نے 270 میچز میں 9 سنچریوں کی مدد سے 7196 رنز بنا لئے ہیں، پاکستان کی جانب سے انضمام الحق 11701 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، محمد یوسف 9554 رنز بنا کر دوسرے ، سعید انور 8824 رنز بنا کر تیسرے ، شاہد آفریدی 8027 رنز بنا کر چوتھے ، جاوید میانداد 7381 رنز بنا کر پانچویں اور یونس خان 7249 رنز بنا کر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔اس سے قبل شعیب ملک ٹی 20 کرکٹ میں بھی 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بنے ۔شعیب نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز میں کریبئن پریمیئر لیگ کے میچ میں ایمزون واریئرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے بارباڈوس ٹرائی ڈینڈس کے خلاف 38 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے انجام دیا تھاجس کے بعد اب ان کے 8093 رنز ہوگئے ہیں جبکہ ان کا سب سے زیادہ سکور 95رنز ہے۔