حکومت کا غیر رجسٹرڈ موبائل فون بند کرنے کا فیصلہ، صارفین کے پاس کتنے دن باقی رہ گئے ہیں، تاریخ کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے استعمال شدہ غیر رجسٹرڈ موبائل سیٹس پر کیٹگری کے مطابق معمولی جرمانے کے ساتھ ریگیولیٹری ڈیوٹی متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے. ڈیوٹی کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ قریبی پوائنٹ میں جرمانہ بھرنے کے بعد بلاک موبائل کو فعال کردیا جائے گیا. ایک محتاط اندازے کے مطابق مارکیٹ میں غیرقانونی موبائلوں کی درآمد سے قومی خزانے کو سالانہ ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچتا ہے.دوسری جانب قانونی موبائل کی درآمدات کی مالیت 2017-18 میں 84 کروڑ 76 لاکھ 56 ہزار ڈالر تک جاپہنچی ہے جبکہ بتدریج سالانہ قانونی موبائل کی درآمد میں کمی ہوئی جو ایک وقت میں کسٹم ڈیوٹی میں اضافے سے اسمگلنگ کی صورت

میں ایک ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرگئی تھی. واضح رہے کہ ملک میں مختلف راستوں سے اسمگل ہونے والے اکثر استعمال شدہ اور بہتر کیے گئے موبائل فونز کو ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے تحت بلاک کردیا جائے گا۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مئی 2018 میں ملک میں غیرمعیاری اور استعمال شدہ فونز کی اسمگلنگ کے انسداد کے لیے ڈی آئی آر بی ایس کا طریقہ کار شروع کیا تھا. ذرائع نے بتایا کہ 15 نومبر کے بعد تمام صارفین نئے موبائل سیٹ کے بکس پر دیا گیا انٹرنیشنل موبائل ایکیوپمنٹ آئیڈنٹیٹی (آئی ایم ای آئی) نمبر 8484 پر بھیج دیں گے. صارفین کو اس کے جواب میں بتایا جائے گا کہ سیٹ ریگیولیٹری معیار کے مطابق ہے یا نہیں.اگر سیٹ معیار کے مطابق نہ ہوا تو صارفین کو 2 ماہ کے اندر اندر ریگیولیٹری ڈیوٹی کے ساتھ جرمانہ ادا کرنے کا پیغام دیا جائے گا جس کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ موبائل استعمال کے قابل بن جائیں گے. پی ٹی اے کے مطابق ڈی آئی آر بی ایس کے افتتاح سے قبل 16 کروڑ معیاری و غیر معیاری موبائل فون سیٹ تمام نیٹ ورکس پر فعال تھے. ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت استعمال شدہ موبائل فون پر ریگیولیٹری ڈیوٹی وضع کرنے پر کام کررہی ہے جس کا اعلان وفاقی کابینہ کی منظوری سے کیا جائے گا.انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے کابینہ کو 3 مختلف سمریز بھیجی جائیں گی جس کو وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، تجارت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے محکمے کی جانب سے بھیجی جائیں گی. ایف بی آر نے نئے موبائل سیٹس کی درآمد پر ریگیولیٹری ڈیوٹی کے ریٹس کا اعلان کیا تھا اور 60 ڈالر سے کم قیمت کے موبائل پر 250 روپے ریگیولیٹری ڈیوٹی عائد ہے.جن موبائل فوج کی قیمت 60 ڈالر سے 130 ڈالر کے درمیان ہے ان

پر ریگیولیٹری ڈیوٹی کی مد میں قیمت کا 10 فیصد اطلاق ہوتا ہے. اسی طرح جن موبائلز کی قیمت 130 ڈ الر سے زیادہ ہوگی ان پر 20 فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی ہوگی. ذرائع کے مطابق استعمال شدہ موبائل پر ریگیولیٹری ڈیوٹی کو ان کی قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی جائے گی. خیال رہے کہ ان موبائلز کو غیر رجسٹرڈ تصور کیا جائے گا جو گلوبل سسٹم فار موبائل ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹرڈ نہ ہو.