مولانا سمیع الحق کا قتل پاکستان کو عدم استحکام کرنے کی سازش ہے، خدیجہ زرین

اسلام آباد(پی کے نیوز) چیئرپرسن سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن محترمہ خدیجہ زرین کا مولانا سمیع الحق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، ان کا کہنا تھا کہ مولانا کے قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مولانا سمیع الحق امن کے علمبردار تھے، ان کی دینی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مولانا کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا آسانی سے پر نہیں ہو سکے گا۔ قوم متحد

رہے اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، دشمنوں سے پاکستان کی ترقی اور امن ہضم نہیں ہورہا، عوام دشمن کی چالوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، اس میں اگر بیرونی ہاتھ ملوث ہے تو اسے فوری بے نقاب کیا جائے۔