قومی ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنریاسر شاہ کو زندگی کا سب سے گہراصدمہ لگ گیا،گھر میں صف ماتم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ کی والدہ انتقال کر گئیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر یاسر شاہ نے بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے اور مرحومہ کی نماز جنازہ خیبر پختونخوا میں ان کے آبائی علاقے میں آجدن 2 بجے ادا کی جائے گی۔ان کی والدہ کے انتقال پر چیئرمین پی سی بی اور قومی کرکٹرز نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔واضح رہے کہ یاسر شاہ کا تعلق صوبہ خیبر پختوانخوا کے ضلع صوابی سے ہے اور وہ قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کا مستقل حصہ ہیں ۔