سردار خالد ابراہیم سچے اور اصول پسند سیاست دان تھے، محترمہ خدیجہ زرین

اسلام آباد(پی کے نیوز) سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن محترمہ خدیجہ زرین نے جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سردار خالد ابراہیم حق سچ کی بات کرتے تھے اور وہ ایک اصول پسند سیاستدان تھے، ان کا انتقال پوری آزاد کشمیر قوم کا نقصان ہے، ان کا کہنا ہے کہ سردار خالد ابراہیم ہمیشہ کھری بات کرتے تھے چاہے کسی کو اچھی لگے یا نا گوار گزرے، انہوں نے آزاد کشمیر میں اچھی اور صاف سیاست کے کلچر کو فروغ دیا، تحریک آزاد کیلئے وہ ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہے، ان کا کہنا ہے کہ سردار خالد ابراہیم نے آزاد

کشمیر میں میرٹ اور گڈ گورننس کے قیام کیلئے طویل جدوجہد کی، وہ آزاد کشمیر کے کسی بھی ادارے میں سیاسی تقرریوں کے مخالف تھے، آزاد کشمیر عدلیہ میں ہونیوالی تقرریوں پر انہوں نے واضح موقف اپنایا اور آخری وقت تک اپنے موقف پر ڈٹے رہے، خدیجہ زرین کا کہنا تھا کہ سردار خالد ابراہیم نے قانون ساز اسمبلی میں ایک نشست ہونے کے باوجود وہ کردار ادا کیا جو اکثریتی نشستیں حاصل کرنے والی جماعتیں بھی نہ ادا کر سکیں، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا