سردار خالد ابراہیم ایک بااصول اور باکردار سیاست دان تھے، ان کی وفات سے پیدا ہونے والاخلا کبھی پر نہیں ہو سکتا، راجہ عبدالقدیر

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک اںصاف آزاد کشمیر کے رہنما راجہ عبدالقدیر نے جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سردار خالد ابراہیم ایک عظیم رہنما تھے وہ با اصول اور با کردار سیاستدان تھے، کبھی بھی مصلحتوں کا شکار نہیں ہوتے تھے، ہمیشہ سچی اور کھری بات کرتے تھے چاہے کسی کو نا گوار گزرے، ان کا کہنا تھا کہ سردار خالد ابراہیم آزاد کشمیر

کے کرپٹ سسٹم کو بدلنے کیلئے کوشاں تھے، وہ ہم سب کیلئے اندھیرے میں روشنی کا چراغ تھے، ان کا کہنا تھا کہ سردار خالد ابراہیم کی جدوجہد نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے، انہوں نے آزاد کشمیر میں میرٹ اور گڈ گورننس کے قیام کیلئے طویل جدوجہد کی، ان کا کہنا تھا کہ سردار خالد ابراہیم کردار کے غازی تھے وہ بڑؑے باپ کے بڑے بیٹے تھے، انہوں نے اپنے والد کے نام کی لاج رکھی، ان کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکے گا۔