سردار خالد ابراہیم عظیم رہنما تھے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، رہنما تحریک انصاف خولہ خان

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف آزاد کشمیر کی رہنما خولہ خان نے سردار خالد ابراہیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سردار خالد ابراہیم کے انتقال سے آزاد کشمیر حکومت ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگی، انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی، سردار خالد ابراہیم اصول کی سیاست کا استغارہ تھے، ان کا کہنا تھا کہ سردار خالد ابراہیم نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا، سردار صاحب کرپٹ سسٹم کے ساتھ تمام عمر لڑے، انہوں نے کبھی کرسی کیلئے سیاست نہیں کی،سردار صاحب ہمیشہ اپنے اصولوں کو سامنے رکھا،وہ نوجوانوں

کو روشن مستقبل کیلئے فکر مند تھے، انہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے جدو جہد کی، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، خولہ خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک عظیم رہنما اور استاد تھے، سیاست میں ہمیشہ ان سے رہنمائی ملتی رہی، وہ اس نظام کیخلاف ایک مظبوط آواز تھے، ان کا کہنا تھا کہ سردار خالد ابراہیم بہت سارے معاملات میں اکیلے کھڑے ہو جاتے تھے،ان کو عوام کی تائید حاصل ہو جاتی تھی، پورے آزاد کشمیر کے لوگ ان سے محبت کرتے اور آزاد کشمیر کے تمام سیاستدان ان کی حق گوہی کے متعرف ہیں، اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے۔