میرٹ اور گڈ گورننس کیلئے سردار خالد ابرہیم کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سردار شوکت

اسلام آباد(پی کے نیوز) سماجی رہنما سردار شوکت نے جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی ہے، سردار خالد ابراہیم ایک با اصول اور با کردار سیاستدان تھے، انہوں نے تمام عمر آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کی جدوجہد کی، وہ کبھی وزیر نہیں بنے نہ کسی عہدے پر فائز ہوئے لیکن ان کے جنازے میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ان سے کتنی محبت کرتے ہیں، ان کی اچانک موت سے آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جو کبھی پر

نہیں ہوسکتا، ان کا کہنا تھا کہ سردار خالد ابراہیم سچے اور کھرے آدمی تھے،وہ ہمیشہ سچی اور کھری بات کرتے تھے چاہے کسی کو نا گوار گزرے، ان کا کہنا تھا کہ سردار خالد ابراہیم آزاد کشمیر میں امید کی کرن تھے، انہوں نے کرپشن کے خلاف طویل جدوجہد کی، میں میرٹ اور گڈ گورننس کے قیام کیلئے ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سردار شوکت کا کہنا تھا کہ سردار خالد ابراہیم بہت سارے معاملات میں اکیلے کھڑے ہو جاتے تھے،ان کو عوام کی تائید حاصل ہو جاتی تھی، پورے آزاد کشمیر کے لوگ ان سے محبت کرتے اور آزاد کشمیر کے تمام سیاستدان ان کی حق گوہی کے متعرف ہیں، اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے۔