اعظم سواتی کو بڑا جھٹکا، فارم ہائوس پر غیر قانونی تعمیرات پر وفاقی وزیرکیخلاف سخت ترین ایکشن لے لیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سی ڈی اے نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤ س پر تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔ فارم ہاؤس پر غیر قانونی تعمیرات قائم کرنے کا الزام ہے۔سی ڈی اے نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر نوٹس جاری کر دیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ اعظم سواتی نے سی ڈی اے اراضی پر تجاوزات کیں اور فارم ہاؤس پر غیر قانونی بیسمنٹ بنائی، 5 روز میں تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا تو گرا دیں گے۔دریں اثنا سپریم کورٹ کے حکم پر وفاقی وزیر اعظم سواتی کے خلاف تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی نے اپنا کام شروع کر دیا، ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں قائم تین رکنی جے آئی ٹی نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کا دورہ کیااور ان کے فارم ہائوس اور

اس سے ملحقہ زمین کا جائزہ لیا۔جے آئی ٹی نے فارم ہائوس کے قریب آباد متاثرہ خاندان کی رہائش گاہ کا بھی جائزہ لیا۔جے آئی ٹی نے سی ڈی اے سے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس اور اس سے ملحقہ اراضی کی تفصیلات طلب کر لیں۔ جے آئی ٹی میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر میرویس نیاز اور آئی بی کے احمد رضوان بھی شامل ہیں ،جے آئی ٹی 14 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائے گی۔ جے آئی ٹی اعظم سواتی ۔انکے بیٹے عثمان اور سیکیورٹی گارڈز کے بیانات قلمبند کرے گی اور سابق آئی جی جان محمد اور متعلقہ پولیس افسروں کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔جے آئی ٹی متاثرہ خاندان کے افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔