سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

کراچی(نیوز ڈیسک) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید10ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میںاستحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید10ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1234ڈالرسے گھٹ کر1224ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ

جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت60450روپے اور دس گرام سونے کی قیمت51826روپے پرمستحکم رہی۔جمعرات کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ قیمت820روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت708.00روپے پرمستحکم رہی۔