ون ڈے کیریئرمیں شعیب ملک شاندار اعزاز کے مالک بن گئے، دنیا کے 4بڑے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک ون ڈے کیریئر کے 19سال مکمل کرنیوالے دنیا کے چوتھے کرکٹر بن گئے۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل سچن ٹنڈولکر23، جے سوریا21 اور جاویدمیانداد20سال تک انٹرنیشنل میچز میں میدانوں پر راج کرتے رہے۔پاکستانی آل رائونڈر نے چوتھے طویل کیریئر کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ۔ انہوں نے ایک روزہ مقابلوں میں ڈیبیواکتوبر 1999

میں ویسٹ انڈیز کیخلاف شارجہ میں کیا تھا۔نیوزی لینڈ کیخلاف گزشتہ روز کھیلا جانے والے میچ شعیب کے کیریئر کا 272 واں میچ تھا۔پاکستانی آل رائونڈر نے چوتھے طویل کیریئر کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ۔ انہوں نے ایک روزہ مقابلوں میں ڈیبیواکتوبر 1999میں ویسٹ انڈیز کیخلاف شارجہ میں کیا تھا۔نیوزی لینڈ کیخلاف گزشتہ روز کھیلا جانے والے میچ شعیب کے کیریئر کا 272 واں میچ تھا۔