اسے کہتے ہیں تبدیلی!! وزیراعظم نے وفاقی وزراء، سیکرٹریز سمیت سینئرحکام کی موجیں ختم کرتے ہوئے بڑی پابندی عائد کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے حکومتی عہدیداران اور سیکریٹریز سمیت سینئرحکام کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد اس حوالے سے ایک نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور تمام وفاقی مشیران و معاونین

کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرانے پرپابندی ہوگی۔اس کے علاوہ وفاقی سیکریٹریز اور دیگر سینئر حکام سمیت کسی محکمے یا اتھارٹی کے سربراہ بھی سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج نہیں کراسکیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرانے کی کوئی درخواست قبول نہ کی جائے۔