مشن پرواز مکمل، فخر عالم نے دوسرے مشن پر جانے کا اعلان کردیا، جانتے ہیں اس بار فخر عالم کیا کرنیوالے ہیں

کراچی(نیوز ڈیسک) مشن پرواز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی فخر عالم نے پہلا پرواز مشن مکمل کرنے کے بعد دوسرے مشن کا اعلان کردیا۔اداکار فخر عالم نے 24 روز میں پرواز مشن مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچنے کے بعد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلا مشن بھی امریکا سے شروع کروں گا، میرا اگلا مشن ٹاپ سیکرٹ ہے جس پر کام شروع ہو چکا ہے۔ فخر عالم کا کہنا تھا کہ اگلے مشن کے حوالے سے کچھ دنوں میں دوبارہ امریکا جاؤں گا اور

وقت آنے پر باقاعدگی سے اس کا اعلان کروں گا۔خیال رہے معروف گلوکار فخر عالم نے مشن پرواز مکمل کرتے ہوئے دنیا کے گرد چکر لگانے والے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز حاصل کیا۔24 روزہ سفر کے دوران وہ 22 ممالک سے ہوتے ہوئے امریکی ریاست فلوریڈا پہنچے۔فخر عالم نے اس مشن کا آغاز بھی امریکہ سے کیا اور اختتام بھی امریکہ پر کیا۔واضح ہو کہ فخرعالم کوتین سال قبل 2015 میں پائلٹ کا لائسنس ملا تھا، اُن کا خواب تھا کہ وہ خود جہاز اڑا کر دنیا بھر کا چکر لگائیں۔