شاہد کپور کی اہلیہ کا ایسا اقدام کہ کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارشاہد کپورکی اہلیہ میرا کپور اپنے دونوں بچوں کے لیے آیائیں رکھنے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اداکارشاہد کپور کی اہلیہ میرا کپور بھی کسی نہ کسی وجہ سے میڈیا میں خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔اب انہیں صارفین کی جانب سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب انہیں اپنے بچوں اوران کے ا?یاؤں کے ساتھ ایئرپورٹ پردیکھا گیا۔دونوں بچوں کے لیے الگ الگ ا?یا رکھنے والی میرا کپورکو صارفین کی جانب سے اس لیے نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ کچھ عرصے قبل انہوں نے ایک انٹریو میں چھوٹے بچوں کو گھر پر چھوڑ کر باہر کام کرنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا بچہ کوئی پالتو جانور نہیں ہوتا جس کے ساتھ ہم دن کا ایک گھنٹہ گزار کر کام پر چل پڑیں اسی لیے وہ اداکارہ نہیں بننا چاہتی ہیں۔دونوں بچوں کے لیے الگ الگ ا?یا رکھنے والی میرا کپورکو صارفین کی جانب سے اس لیے نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ کچھ عرصے قبل انہوں نے ایک انٹریو میں چھوٹے بچوں کو گھر پر چھوڑ کر باہر کام کرنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا بچہ کوئی پالتو جانور نہیں ہوتا جس کے ساتھ ہم دن کا ایک گھنٹہ گزار کر کام پر چل پڑیں اسی لیے وہ اداکارہ نہیں بننا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:شاہ رخ خان کو انتہا پسند ہندو جماعت نے دھمکی دیدی
ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی انتہا پسند ہندو جماعت کی جانب سے سیاہی پھینکنے کی دھمکی کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے تاریخی خطے کلنگا میں 27 نومبر سے شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہونی ہے جس میں شاہ رخ خان کو بطور مہمان شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔اسی دوران کلنگا سینا نامی ہندو انتہا پسند تنظیم کی جانب سے اداکار کی اڑیسہ ا?مد پر ان کے چہرے پر سیاہی پھینکنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ریاست اڑیسہ کی شدت پسند تنظیم کلنگا سینا نے شاہ رخ پر الزام عائد کیا ہے کہ 17 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’اشوکا‘ میں شاہ رخ خان نے اڑیسہ کی نہ صرف تاریخ کو مسخ کیا بلکہ ریاست کی ثقافت اور یہاں کے لوگوں کی جانب سے لڑی جانے والی کلنگا جنگ کی غلط منظر کشی بھی کی۔انتہا پسند تنظیم کے سربراہ ہیمنت رت نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان ریاست کے لوگوں کے جذبات مجروح کرنے پر معافی مانگیں ورنہ اڑیسہ آمد پران کے چہرے پر سیاہی پھینکی جائے گی۔اداکار کو دھمکی ملنے کے بعد اڑیسہ کے کمشنر کا کہنا ہے کہ ہاکی ورلڈ کپ کے دوران شاہ رخ خان کی ا?مد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔