فحاشی ہرگز قبول نہیں!!اسٹیج اداکاروں کی شامت آگئی، حکومت نےنازیبا اداکاری کرنے والوں کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا اور اسی نعرے کے تحت کئی انقلابی اقدامات بھی کیے گئے ۔ تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تھیٹر میں بھی تبدیلی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت پنجاب حکومت کی جانب سے سٹیج اداکاراؤں پر نئی پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی ڈپٹی کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی سفارشات پر عائد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسٹیج ڈراموں میں سب چلے گا لیکن فحش حرکات اب نہیں چلیں گی۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے فحاشی پھیلانے اور نازیبا اداکاری کرنے پر کئی اسٹیج فنکاروں کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کردئیے ہیں۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے فحش جملے بولنے ، غیر اخلاقی اشارے کرنے اور نامناسب حرکات کرنے پر متعدد اسٹیج اداکاراؤں کوشوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔شوکاز نوٹس حاصل کرنے والی اداکاراؤں میں خوشبو، آرزو، عاجزہ،تعبیر برال، شہ پارہ،سلک ، حنا شیخ،اُم چودھری، کیف، نادرہ چودھری ، ثمرہ چودھری، مہک نور، صائمہ خان ، سنہری خان، ماہ نور، شازیہ بلوچ اور ندا چوہدری سمیت دیگر اداکارائیں شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ نے ان اداکاراؤں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ 7 روز میں شوکاز نوٹس پر جواب بھی طلب کر لیا ہے۔ اداکاراؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر 7 روز میں جواب جمع نہ کروایا تو ان کی اسٹیج پر انٹری بند کر دی جائے گی۔